لاہور:بدھ کو ایڈوووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا، جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی،ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بسنت جیسے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے،کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے،اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے،عدالت حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔