گوادر : سی پیک سے پچاس ہزار لوگوں کو روزگار میسر آئیگا : وزیراعظم

گوادر : وزیراعظم نواز شریف گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے جا پہنچے۔ کہتے ہیں یہاں آ کر دلی خوشی ہوئی۔ چین اور پاکستان کی دوستی ہر طرف نظر آرہی ہے۔ ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ گوادر پاکستان کا سب سے خوشحال شہر بننے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف گوادر پہنچے تو مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ بریفنگ کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے عظیم الشان اقتصادی راہداری منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے خطے کی ترقی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ایک خوشحال ترین شہر بننے جا رہا ہے۔ جدید ائیرپورٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اقتصادی راہداری منصوبہ نئی تاریخ رقم کر ے گا۔ پچاس ہزار لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ گوادر موٹر وے بھی اپنی مثال آپ ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی ترقی کا نقشہ بھی کھینچا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 2018ءتک ختم ہو جائے گی۔ دہشت گردوں کا حال بھی سب کے سامنے ہے۔ دہشت گردی کا ہاتھی مار گرایا۔ دم باقی ہے بس۔

ملک میں امن و امان کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں توقع ہے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے اختتام پر چین زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے