فیصل رضا عابدی, کی, غیر مشروط, معافی قبول کر لی

فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی قبول کر لی

اسلام آباد: آج سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے کیس ختم کر دیا

سپریم کورٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ معافی صرف توہینِ عدالت تک محدود ہوگی، اس معافی کا فیصل رضا عابدی کے دیگر معاملات سے تعلق نہیں ہے۔
جج نے توہینِ عدالت کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہم تنقید سے نہیں گھبراتے، جائز تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں، میڈیا پر اداروں سے متعلق بات کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔
دو روز قبل عدالت نے سابق سینیٹر پر فردِ جرم عائد کیا، تاہم فیصل رضا عابدی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا تھا۔
جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا، دوسری طرف وکیل نے استدعا کی کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے، اسپتال منتقل کیا جائے، جس پر عدالت نے ان کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے