انٹر بینک میں روپے, کے مقابلے, ڈالر کی قدر, بڑھ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 3 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.90 روپے سے بڑھ کر 138.93 روپے اور قیمت فروخت 139روپے سے بڑھ کر 139.03 روپے ہو گئی۔
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 139.60 روپے سے کم ہو کر 139.40روپے اور قیمت فروخت 140 روپے سے کم ہوکر139.70روپے پر آ گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 158روپے اور قیمت فروخت159.50روپے پر برقرار رہی جبکہ40پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 175.50 روپے سے کم ہو کر175.30روپے اور قیمت فروخت177.30روپے سے کم ہو کر 176.90 روپے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی, ریٹنگز ایجنسی فیچ نے, پاکستانی معیشت, سے متعلق, رپورٹ جاری, کردی

عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد : عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے