جنہوں نے احتساب کے عمل پر اعتراضات اٹھائے, ہیں, ملاقات کے, لیے, تیار ہیں

جنہوں نے احتساب کے عمل پر اعتراضات اٹھائے ہیں ملاقات کے لیے تیار ہیں

اسلام آباد: احتساب ادارے (نیب) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اراکین پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں اور اپوزیشن پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، جنہوں نے احتساب کے عمل پر اعتراضات اٹھائے ہیں، سے ملاقات کے لیے تیار ہیں

نیب چیئرمین کے لاہور سے واپس اسلام آباد آنے کے بعد ان کی اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات جلد ہوگی۔
یہ بیان نیب ترجمان کی جانب سے قومی اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں کے قانون سازوں کی جانب سے بھیجے گئے خط کے جواب میں سامنے آیا۔
حکومت کا حصہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کے دستخط بھی موجود ہیں۔
اس خط پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ خان، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید نوید قمر اور شازیہ مری اور متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے اسد محمود اور شاہدہ اختر علی کے دستخط ہیں۔
خط کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ نے نیب چیئرمین کی توجہ ادارے کی جانب سے اپوزیشن کو ’ہراساں کرنے اور انتقام کا نشانہ بنانے‘ پر مبذول کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جب احتساب غیر جانب دار، یکطرفہ اور انتخابی ہوجائے اوت اسے صرف اپوزیشن کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور اس کی خود مختاری کے لیے خطرہ بن جاتی ہے‘۔
قانون سازوں نے نیب کے سربراہ کو ان معاملات سے آگاہ کرنے کے لیے ملاقات کرنے کا وقت طلب کیا۔
گزشتہ سال پاناما پیپر کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی اور احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد سے نیب پر ’انتقامی کارروائی‘ کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے