کراچی: ٹیسٹ کپتانی کیلیے پاکستان کے پاس اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے،میانداد نے سرفراز کی حمایت کردی ۔
عظیم بیٹسمین جاوید میاندادنے کہا کہ سرفراز کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میانداد نے کہا ٹیسٹ کپتانی کیلیے پاکستان کے پاس اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے
جو لوگ شکست کے بعد قربانی کا بکرا ڈھونڈ رہے ہیں انھیں میرا مشورہ ہے کہ وہ کپتان کے بجائے دوسرے پرفارم نہ کرنے والے کرکٹرز کا جائزہ لیں۔
میانداد نے کہا ہمارے بیٹسمینوں میں مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔وہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے ناامید دکھائی دیتے ہیں