اہم بیان سامنے آگیا

شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول نے کہا کہ بہت سی چیزیں منصوبے کے بعد بھی اپنے وقت پر ہی ہوتی ہیں، کترینہ کیف نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑدی

شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا غیر ضروری عمل ہے، ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے کہ کب کروں گی؟ اس معاملے میں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کبھی بھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کرتے کیوں کہ یہ بات ایسی نہیں ہے کہ انٹرنیٹ پر جا کربٹن دبائیں اور بندہ حاضر ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے اور اگر میں یہ چاہوں اور یہ محسوس کروں کہ مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کردوں گی لیکن شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا ایک غیر ضروری عمل ہے۔کترینہ کیف نے کہا کہ اگر یہ سب کچھ ہونا ہوگا تو ازخود ہو جائے گا اور کئی بار ایسا بھی ہوا کہ بہت سے کام جن کا میں نے کرنے کا ارادہ کیا ہو تو وہ پھر بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کون جانتا ہے کہ جس کام کا آپ نہیں سوچ رہے ہوں وہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے