ٹیم کو اسپورٹس میں ہارنا بھی آنا چاہیے اور کم بیک بھی آنا چاہیے

لاہور:سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ جب بھی اَپ سیٹ ہوتا ہے کپتان کو ہٹانے کی باتیں ہونے لگتی ہیں

گزشتہ 2 ماہ سے سن رہا ہوں کہ نیا کپتان بنا دو، کپتان کے لیے کوئی اور موزوں ہے تو لوگ ہی نام بتا دیں۔
سرفراز احمد کی کپتانی سے متعلق منفی خبروں پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے انھیں بہترین کپتان قراردیا۔ پیچھے کوئی عمران خان یا جاوید میاں داد بیٹھے ہیں تو ان کو کپتان بنا دیں، جب بھی کوئی اَپ سیٹ ہوتا ہے فوری کپتان کو ہٹانے کی باتیں ہونے لگتی ہیں۔

ٹیم کو اسپورٹس میں ہارنا بھی آنا چاہیے اور کم بیک بھی آنا چاہیے، میری نظر میں سرفراز احمد بہترین کپتانی کر رہے ہیں۔

سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کا دورہ مشکل ہے، قومی ٹیم کے لیے یہ دورہ امتحان ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے