حکومت پنجاب نے بسنت تہوار کو بحال کرنے کا اعلان کردیا

حکومت پنجاب نے بسنت تہوار کو بحال کرنے کا اعلان کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت پر سےعائد پابندی اٹھالی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بسنت کی بحالی کا اعلان کیا۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فروری کے دوسرے ہفتے بسنت کا تہوار منایا جائے گا، لاہور کے ثقافتی حلقوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے بھی بسنت منانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں فروری کے مہینے بسنت کا تہوار منایا جاتا تھا تاہم اس دوران گلے پر ڈور پھرنے اور دیگر ناخوشگوار واقعات کے باعث صوبے میں کئی سال سے بسنت پر پابندی تھی

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کو احسن طریقے سے منانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو بسنت میں کیمیکل کی ڈور اور دیگر منفی چیزوں کے حوالے سے ایک ہفتےمیں رپورٹ دے گی جب کہ کمیٹی بسنت کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔

بسنت کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے