’,شکریہ برٹش, ایئر ویز,، ہمیں, آگے, ہی, جانا ہے,‘: ترجمان, پاک فوج

’شکریہ برٹش ایئر ویز، ہمیں آگے ہی جانا ہے‘: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان میں برطانوی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن کی بحالی پر ’برٹش ایئرویز‘ کا شکریہ ادا کیاہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی پر برٹش ایئرویز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی 10 سالہ جدوجہد کے فوائد سامنے آنے لگے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں ’پر امن پاکستان‘ اور ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے پاکستان میں 10 سال بعد اپنا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل آج برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا،اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برٹش ایئر ویز حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا اور برٹش ایئرویز اسلام آباد سے ہیتھرو کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا، آئی ایم ایف

برٹش ایئرویز کے نمائندوں کے مطابق برٹش ایئر ویز ہفتے میں تین فلائٹ آپریٹ کرے گی جب کہ دو طرفہ ٹکٹ 499 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا،جبکہ پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے تھری کلاس 787 ڈریم لائن طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

برٹش ایئرویز کے فضائی آپریشن کی بحالی کے اعلان کے بعد برطانوی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیے جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ برٹش ایئر ویز کا 15 جون 2019 سے لندن اسلام آباد پروازوں کا آغاز ہوگا جس کے لیے آج سے ٹکٹ بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہیتھرو سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریٹرن فلائیٹ کا کرایہ 499 پاؤنڈز ہے جب کہ ورلڈ ٹریولر پلس کے لیے کرایہ 773 پاؤنڈز ہوگا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلب ورلڈ کلاس کے لیے دو طرفہ کرایہ 1799 پاؤنڈز ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق ہیتھرو ایئر پورٹ ٹرمینل 5 اور نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے استعمال ہوگا جب کہ فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پروازیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے