پرتھ ٹیسٹ:بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

پرتھ ٹیسٹ:بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

پرتھ:آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں بھارت کو 146 رنز سے شکست دے دی

کینگروز نے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

 آخری روز بھارت نے 112 رنز 5 وکٹوں کے نقصان نے اننگز دوبارہ شروع کی تو 5 کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 28 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔

ہانوما ویہاری 28، رشبا پانت 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اومیش یادیو 2، ایشانت شرما اور جیسپرت بمبرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور مچل اسٹارک نے 3،3 جب کہ جوش ہیزلی وڈ اور پیٹ کمنس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر نیتھن لیون کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے