,پاکستان, کے, نئے قرضے, سے, قبل, پرانے قرضوں, کی, تفصیلات, کو, دیکھنا ,ہوگا، آئی ایم ایف

پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا جبکہ پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کویقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیےاستعمال نہ ہو۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کی ادئیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا۔

بھارت میں سمندری طوفان پیتھائی سے ایک شخص ہلاک

قرضوں کی شفافیت ضروری ہے اور پاکستان کوقرض دینے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈ کرے گا۔ واضح رہےکہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے