,بھارتی جاسوس, حامد نہال, کو ,آج, بھارت ,کے ,حوالے ,کیا ,جائے ,گا

بھارتی جاسوس حامد نہال کو آج بھارت کے حوالے کیا جائے گا

پشاور: بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہائی کے بعد پشاور سے لاہور روانہ کر دیا گیا، واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سال 2012 میں کوہاٹ سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی سزا پوری ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا،بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ حامد نہال انصاری کو ریاست مخالف سر گرمیوں اور دستاویزات میں جعل سازی پر گرفتار کیا گیا تھا،تاہم بھارتی جاسوس نے سزا مکمل کرلی ہے، لہذا اسے رہا کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی جیل میں جاسوسی اور بغیردستاویزات سفر کرنے کے جرم میں قید بھارتی شہری حامد نہال انصاری کی تین سال قید کی سزا گذشتہ روز مکمل ہوگئی تھی جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے حامد نہال انصاری کی سفری دستاویزات جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاکہ ان کی بھارت حوالگی کا کام ممکن بنایا جاسکے۔

لندن کے لیے برٹش ائیر ویز کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ فروری دو ہزار سولہ میں فوجی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے بھارتی شہری حامد نہال انصاری کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، ذرائع کے مطابق ملزم حامد نہال انصاری نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے اور ان کی آمد کا مقصد جاسوسی کرنا تھا، حامد کے قبضے سے حساس نوعیت کے نقشے اور کچھ دیگر دستاویزات بھی برآمد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے