آرڈیننس ,کے ذریعہ, قانون سازی, کا عندیہ

آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی کا عندیہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی کا عندیہ دے دیا

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ لوگ وزیراعظم کی آرڈیننس والی بات نہیں سمجھے، اگر اپوزیشن نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہ دیا تو عوام دوست قوانین کو آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کریں گے۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ عوام دوست قوانین کو ہمارے ساتھ مل کر منظور کرائیں، یہ اپوزیشن کا امتحان ہے، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعہ عوام کو دکھائیں گے کہ ان کے لیے کتنے اچھے قوانین ہیں، دیوانی مقدمات سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن نے ساتھ دیا تو بہتری آئے گی، وزیراعظم عمران خان نے بھی فوجداری قوانین سے متعلق جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے