ایک صحافی, کا قتل, بالکل ناقابل قبول, ہے

ایک صحافی کا قتل بالکل ناقابل قبول ہے

مونٹریل: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا، سعودی عرب کے ساتھ 2014 میں کیے گئے ہتھیاروں کے بڑے معاہدے کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے

جسٹن ٹوروڈو کی جانب سے یہ بیان صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور ریاض کی قیادت میں جاری یمن جنگ میں سعودی عرب کے کردار پر کی جانے والی تنقید کے تناظر میں سامنے آیا۔
جسٹن ٹروڈو نے پہلے کہا تھا کہ ’کینیڈین کی جانب سے غیرمعمولی قیمت چکائے بغیر‘ سابق قدامت پسند انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے دستخط کیے گئے معاہدے سے پیچھے ہٹنا ’انتہائی مشکل‘ ہوگا لیکن بعد ازاں 2 اکتوبر کو جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کی براہ راست ملوث ہونے کے ثبوتوں کی بنیاد پر نومبر کے اختتام پر کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
جسٹن ٹروڈو نے سی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ ایک صحافی کا قتل بالکل ناقابل قبول ہے اور اسی وجہ سے کینیڈا نے آغاز سے ہی اس معاملے پر جواب دینے اور اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اصل میں (کینیڈا) کو سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ سے لیس گاڑیاں برآمد کرنے کا 15 ارب ڈالر کا معاہدہ وراثت میں ملا تھا‘۔
کینڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ ہم برآمدی اجازت کے ساتھ ان کے ساتھ مصروف رہنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ اگر ان گاڑیوں کی سعودی عرب برآمدات کا کوئی طریقہ موجود نہ ہو۔
جسٹن ٹروڈو نے اکتوبر میںایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معاہدہ توڑنے کے لیے کینیڈا کو زیادہ سے زیادہ ایک ارب ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
اس معاہدے کو منسوخ کرنے میں ناکامی پر سیاسی حریفوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے