کراچی: اسٹیٹ بینک نے ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا، سکہ کا قطر 30ملی میٹر اور وزن13.5 گرام ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 دسمبر ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یادگاری سکہ جاری کیا ہے جس کی مالیت 50 روپے ہے، یہ سکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیا گیاہے
اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ سکہ تانبے اور نکل سے بنایا گیا ہے، جس میں تانبے کا تناسب 75 فی صد اور نکل کا 25 فی صد ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔