ملکہ حسن کیٹری اُونا گرے نے دنیا بھر کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

ملکہ حسن کیٹری اُونا گرے نے دنیا بھر کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

تھائی لینڈ:مس یونیورس کا تاج چوتھی مرتبہ فلپائن کی حسینہ کے سَر پر ، ملکہ حسن کیٹری اُونا گرے نے  دنیا بھر کی 93 حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں پیر کے روز ہونے والا مس یونیورس کا 67 واں مقابلہ فلپائن کی 24 سالہ ملکہ حسن کیٹری اُونا گرے نے جیت لیا۔

مس ساؤتھ افریقہ  پہلی اور مس وینزویلا دوسری رنر اپ قرار پائیں۔ 66 ویں مس یونیورس پیجنٹ کی تھیم خواتین کو مزید بااختیار بنانا  تھی جب کہ اس سال مقابلے کی تمام ججز بھی خواتین ہی تھیں۔

کیٹری نے امریکا میں تعلیم حاصل کی اور وہ موسیقی کے شعبے میں ڈگری رکھتی ہیں۔ انہیں سابقہ ملکہ حسن جنوبی افریقا کی ڈیمی لینیل پیٹرز نے مس یونیورس کا تاج پہنایا۔

اس مقابلے میں 93 نوجوان خواتین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کیٹری کا کہنا تھا کہ "چند برس قبل میں نے ایڈز کے سبب اپنے ایک پیارے دوست کو کھو دیا۔ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ لوگوں میں اس مرض کے ٹیسٹ کے حوالے سے آگاہی کے لیے کام کروں۔

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے