ایک بار پھر آسٹریلیا کو پاکستان میں کھیلنے کے لیے آمادہ کرے گا

پی سی بی ایک بار پھر آسٹریلیا کو پاکستان میں کھیلنے کے لیے آمادہ کرے گا

لاہور : پی سی بی کراچی میں آسٹریلیا سے میچ کیلئے ایک اور کوشش کرے گا

پاکستان کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے بعد کم از کم سیریز کے دو میچز کراچی میں کھیلے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے ایک بار پھر آسٹریلوی ٹیم کو پاک سر زمین پر ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا ۔ پی سی بی اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے جنوری میں رابطہ کرے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 19 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے

ذرائع کے مطابق پی سی بی جنوری کے وسط میں ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا سے بات کرے گا اور درخواست کرے گا کہ پاکستان میں میچز کھیلنے سے متعلق اپنا فیصلہ پی ایس ایل کے میچز دیکھ کر کرے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے