فارمیسی کونسل, آف پاکستان, کی, اپیل مسترد

فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اپیل مسترد

اسلام آباد: وفاقی جامعہ اردو فارمیسی کے 250 طلبہ و طالبات کا دوبارہ امتحان لینے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

وکیل فارمیسی کونسل نے بتایا کہ فارمیسی کونسل طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کیلئے تیار ہے، رجسٹریشن کے مراحل کیلئے طلبہ و طالبات کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ وہ رولز دکھا دیں جس کے تحت دوبارہ امتحان لیا جا سکتا ہو،جس پر وکیل نے کہا طلبہ و طالبات کے سابقہ امتحان میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کیا یہ بے ضابطگیاں طلبہ و طالبات نے کیں، آپ طلبہ و طالبات کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں، 2010 سے اب تک 6 بیج کے طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کا مسئلہ ہے، 3 بیچ پاس آوٹ ہو چکے، 3 بیج کی پڑھائی جاری ہے۔
سپرم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے طلبا کو رجسٹر کرنے اور پاس آؤٹ طلبا کو ڈگری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
فیصلہ سنتے ہی طلبا و طالبات خوشی سے نہال ہوگئے اور ایک دوسرے کو گل ملکر مبارکباد دیں اور خوشی کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے