کوئٹہ, اور, اس کے, گرد نواح, میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

کوئٹہ: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ، پیر کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کا دورانیہ کم تھا ، تاہم شدت زیادہ تھی کہ ہر شخص نے ان جھٹکوں کو محسوس کیا، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔
زلزلے کے جھٹکے سے شہر کے مکینوں میں خو ف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے اور اکثر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ رہنے کیلئے کھلے علاقوں میں آگئے، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
کچھ دن قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ان کا مرکز شمال مشرق میں 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

کوئٹہ: اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے