چنگچی, رکشوں, کا کرایہ ,مقرر کرنے کی لیے, سمری

چنگچی رکشوں کا کرایہ مقرر کرنے کی لیے سمری

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ان رجسٹرڈ چنگچی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور چنگچی رکشوں کا کرایہ مقرر کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ 6 کلو میٹر کا 10 سے 15 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویزدی ہے، ان رجسٹرڈ 275 چنگچی رکشوں کہ خلاف کارروائی کرکے بند کردیا گیا ہے، چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 22 لاکھ روپے حکومت کے خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔
وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ چنگچی رکشہ رجسٹرڈ ہونے کہ بعد ان کو کرائے کی پرچی رکشہ پر آویزاں کرنی پڑے گی، چنگچی رکشہ جو رجسٹرڈ نہیں کروائے گا اس کی گاڑی ضبط کی جائے گی اور اسے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے