عمران خان اللہ نے آپ کو پاکستان بدلنے کا موقع دیا ہے، میں چاہتی ہوں کہ آپ کامیاب ہوں

عمران خان اللہ نے آپ کو پاکستان بدلنے کا موقع دیا ہے، میں چاہتی ہوں کہ آپ کامیاب ہوں

ممبئی: تامل فلموں کی اداکارہ پونم کور نےکہا عمران خان اللہ نے آپ کو پاکستان بدلنے کا موقع دیا ہے، میں دل سے چاہتی ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں

بھارتی اداکارہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا ہے

اداکارہ پونم کور نے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی شارٹ ڈاکومینٹری ریلیز کردی۔پونم کور نے گزشتہ ماہ 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے پاکستان کے بارے میں ایک شارٹ ڈاکومینٹری بھی بنائی جس کو گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا، پونم کپور نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اس کے ساتھ انہوں نے سکھوں کے اہم مقامات پر حاضری بھی دی۔

پونم کور نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور سابق بھارتی کرکٹر سدھو سے محبت کا اظہار کیا، پونم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شعر کے ذریعے اپنے پیغام کو اجاگر کیا۔

اداکارہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان اللہ نے آپ کو پاکستان بدلنے کا موقع دیا ہے، میں دل سے چاہتی ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں، آپ صحیح کہتے ہیں کہ ماضی میں رہنے سے اچھا ہے ہم آج بدلیں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستانیوں کی محبت واقعی لاجواب ہے اسے بھلایا نہیں جاسکتا،پونم کور نے یہ ڈاکومینٹری سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پیغام دینے کے لیے بنائی ہے کہ وہ پاکستان ضرور آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے