ہم نہیں بھولے ، قیامت صغریٰ16 دسمبر

ہم نہیں بھولے ، قیامت صغریٰ16 دسمبر

سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کو سرخ سلام ، ننھے فرشتے اسکول گئے واپس نہ آئے

پاکستانی تاریخ کی بدترین دہشتگردی کو 4 برس بیت گئے ، 4 برس بعد بھی والدین کی آنکھوں میں آنسو ہیں کہ تھمتے ہی نہیں

تحریر : زینب بخاری

میں تو آج بھی انتظار میں ہوں میرا بیٹا اسکول سے آئے گا

1- میں روز بیٹے کو کہتا تھا کہ کوٹ پہن کر جاؤ تو منع کر دیتا تھا لیکن 16 دسمبر کو خود کوٹ پہن کر گیا
والد شہید باقرعلی

2- جب بھی دروازے پر بیل بجتی ہے تو میں بھاگ کر جاتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے میرا بیٹا اسکول سے آیا ہے
والدہ شہید مبین شاہ

3- اکثر گیلری میں جا کر تنہا بیٹھ جاتا ہوں۔ یوں محسوس ہوتا ہے میرا بیٹا آیا ہے اس سے باتیں کرتا ہوں
والد شہید ہمایوں اقبال

4- میرے بیٹے کو اس دن اسکول جانے کی اتنی جلدی تھی کہ وہ پاؤں پورے جوتوں میں ڈالے بغیر ہی اسکول بھاگ گیا
والدہ شہید تکیال

5- پتا نہیں چلا اور ایک سال گزر گیا
میں تو آج بھی انتظار میں ہوں کہ میرا بیٹا ایمل ابھی اسکول سے آئے گا۔

والدہ شہید ایمل

6- میں ہاسپٹل میں پڑی لاشوں پر سے کپڑا ہٹا کر اپنے بیٹے اسامہ کو ڈھونڈتا رہا اور مجھے ہر لاش اسامہ لگی
والد شہید اسامہ

7- میری امی بہت رو رہی تھیں لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ اسکول پر حملہ ہوا ہے اور میرا بھائی نہیں رہا
بہن عامر خان شہید

8- ہم سیاست نہیں سمجھتےلیکن کیا ہمیں وہ سُکھ کوئی واپس لا کر دے سکتا جو ہمارےبچوں کے ساتھ بچھڑ گیا؟
والدہ شہید محمد یاسین

9- پشاور حملےسے 5 منٹ پہلے میرا بیٹا مجھ سے ملنے آیا تھا لیکن اس کے بعد پھر کبھی لوٹ کر نہ آیا
والدہ شہید حذیفہ آفتاب

10 میں روز 3 لنچ باکس بناتی ہوں ، لیکن ایک ہمیشہ گھر پر رہتا ہے ، کیونکہ میرا بیٹا اس دنیا میں نہیں
والدہ شہید فہمید آفتاب

جہاں یہ قیامت صغریٰ یاد کر کے ہمارا کلیجہ چھلنی ہو جاتا ہے سوچیں وہاں ان والدین پر کیا بیتتی ہوگی جنہوں نے اپنے لخت جگر اپنے ہاتھوں تیار کر کے اسکول بیجھے پر وہ لوٹ کر نہیں ہے الله پاک ان معصوم بچوں اور جملہ اسٹاف کی مغفرت فرماتے اور ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرماتے اور خدا پاک ہم کو ایسا دن پھر کبھی نہ دکھاۓ آمین ثمّ آمین

یہ بھی پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے محمد صفدر کو 18اکتوبر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے