برازیل کی جیل میں ‘قاتل’ حسینہ نے سالانہ مقابلہ حسن جیت لیا
مس ٹلاویرا بروس 2018 کے اس مقابلے میں منشیات فروشی، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً 100 خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی۔
برازیل کے شہر رِیو ڈی جنیرو میں خواتین کی ایک جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قتل کے جرم میں جیل کاٹتی ایک حسینہ نے جیت لیا۔ قتل کرنے کے جرم میں قید Veronica Veroneنے یہ مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا
خطاب حاصل کیا۔
اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزارتِ سماجی بہبود و انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا تھا