انگلینڈ کاپاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بین اسٹوکس کے علاوہ جوروٹ،ایلکس ہیلز،مارک وڈ اور معین علی کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ لیام ڈاؤسن، کرس ووکس اور جیمز ونس کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے.

پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان یہ میچ سات ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا.

یاد رہے کہ بھارت میں رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے بریتھویٹ نے بین اسٹوکس کو چار گیندوں پر مسلسل چار چھکے مارے تھے جسکی وجہ سے انگلینڈ فائنل ہار گیا تھا.

واضح رہے کہ انگلینڈ کے نیشنل سلیکٹرجیمز وٹیکر کا کہنا ہے ’ یہ دیکھنا بہت اچھا ہے کہ ہم سفید گیند کے دونوں فارمٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.

 

یہ بھی پڑھیں

معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد: ممتاز پاکستانی آل راؤنڈرعماد وسیم اوربرطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے