بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی شادی کرلی

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی شادی کرلی

گزشتہ دنوں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑہ اور نک جونس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے بھی اپنی قریبی دوست سے شادی کرلی ہے۔

کپل شرما گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں گنی چتھرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جس میں بھارتی ٹی وی اسٹارز سمیت پنجابی گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

کپل شرما نے شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر پرستاروں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی شادی کی ایک استقبالیہ تقریب 14 نومبر کو امرتسر میں منعقد کی جائے گی جب کہ 24 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والی  دوسری استقبالیہ تقریب میں فلم انڈسٹری کے ستارے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے اپنی دوست گنی چتھرا کو گزشتہ برس سب سے متعارف کروایا تھا، ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں محسوس ہوتا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بڑی اور مثبت تبدیلی لائے گی’۔

ہاکی کے ویران میدان بھی آباد ہونے کا وقت آ گیا

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے