چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد:برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ چودھری نثارسے ملاقات کی ہے جس میں پاک برطانیہ تعلقات اورمختلف امورمیں تعاون پر بات چیت کی گئی۔اس اہم ملاقات میں  وزیرداخلہ نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی پرزوردیا ہے۔

قبل ازیں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے پارلیمنٹ  ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران خورشید شاہ نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں رہائش پزیر الطاف حسین پاکستان کے لئے درد سر بن چکے ہیں، برطانوی حکومت کو ان کی پاکستان مخالف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے،جس پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لئے حکومت پاکستان کا خط برطانیہ کو موصول ہو چکا ہے، تاہم ابھی تک ٹھوس شواہد فراہم نہیں کئے گئے، جیسے ہی ٹھوس شواہد فراہم کئے جائیں گے برطانیہ ان کے خلاف ضرور کارروائی کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن دنیا میں منفرد ہے

پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن دنیا میں منفرد ہے

واشنگٹن:  وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے