اسرائیل کا حماس کے مقابلے میں شکست کا اعتراف

اسرائیل کا حماس کے مقابلے میں شکست کا اعتراف

مشرقی رام اللہ میں متعدد صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک حماس نے اسرائیل پر کاری ضرب لگائی ہے۔

 اسرائیلیاخـبار یدیعوت آحرونوت کے مطابق غرب ادرن میں صیہونی فوج کے کمانڈر نداف فیدان نےاعتراف کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر کاری ضرب لگائی ہے جس کا تل ابیب کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسرائیلی فوج کے کمانڈرنے کا کہنا تھا کہ اس حملے میں جہاں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوئے وہیں حملہ آورایک فوجی کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔
 صیہونی حکومت کے ذرائعنے بھی  اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مشرقی رام اللہ میں ہونے والی کارروائیکے دوران متعدد صیہونی ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے۔
دوسری جانب اسلامیمزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرزمین فلسطین کی بازیابی، بیتالمقدس کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام اور تمام جلاوطنفلسطینیوں کی وطن واپسی ہمارا اصول اور دو ٹوک موقف ہے اور اس سے ذرہ برابر بھیپیچھے نہیں ہٹیں گے۔
 حماس کے اکتیسویں یومقیام کے موقع پر جاری کیے جانے والے اس بیان میں تمام فلسطینیوں کے درمیان اتحادکی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بیان کے مطابق قومی روڈمیپ پر تمام فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور اس اتفاق رائےکو مزید مضبوط بنا کر درپیش چیلنجوں پر آسانی کے ساتھ قابو پایا جا سکتا ہے۔
 حماس نے فلسطینیوں کےحقوق کی مکمل بازیابی تک حق واپسی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمامفلسطینی دھڑوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناپاک امریکی منصوبے، سینچری ڈیل کا ہر ممکنطریقے سے مقابلہ کریں۔
 اسلامی مزاحتمی تحریکحماس کے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت کرتے ہوئےعرب اور اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ دشمن کے لیے اپنےدروازے  ہرگز نہ کھولیں۔
 حماس کے جاری کردہ بیانمیں ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ بیت المقدس، سرزمین فلسطین کااٹوٹ حصہ اور اس ملک کا ابدی دارالحکومت ہے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہبیت المقدس کے اسلامی تشخص کو مٹانے، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور صیہونی بستیاںبسانے کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے