معروف گلوکار کمار سانو عبدالستار آدھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے لاہور آہیں گے

معروف بھارتی گلوکار کمار سانو نے لاہور آنے کی دعوت قبول کر لی ،تین ستمبر کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شو میں پرفارم کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سماجی و ثقافتی تنظیم جوبلی انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام رائل پام کنٹری کلب میں تین ستمبر کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک شو کاانعقاد کیا جارہا ہے ، جس میں شرکت کےلئے معروف بھارتی گلوکار کمار سانو کو دعوت بھجوائی گئی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ہے ، کمار سانوشو میں شرکت کے ساتھ اس میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے ۔شو میں دیگر پاکستانی گلوکار بھی پرفارم کریں گے ۔جس کے لئےتیاریاں شروع ہو گئیں ہیں ۔اس سلسلے میں شو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ شو خالصتا ایدھی فاونڈیشن اور عبدالستار ایدھی کے لئے کیاجارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے