نئی دلی: بی سی سی آئی حکام نے پاکستان کی ایشیا کپ کی میزبانی پراعتراض اٹھا دیا
گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا
خبر رساں ادارے کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے مطالبہ کیا کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کو مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کروانا چاہیے۔
دوسری جانب پاکستان کا موقف ہے کہ سیکورٹی معاملات میں کافی بہتری آچکی، 2020 میں ایشیا کپ کے انعقاد تک حالات مزید بہتر ہونے کی امید ہے، اس لیے ایونٹ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔
بھارت نے رواں سال پاکستان ٹیم کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا، اب بی سی سی آئی حکام کا بھی مطالبہ ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ کے مقابلے پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کروائے۔
یاد رہےایشین کرکٹ کونسل نے اگلے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے