بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہاء فراڈ کا شکار

بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہاء فراڈ کا شکار

نئی دہلی :  بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہاء فراڈ کیساتھ ہو گیا

آن لائن فراڈ کا شکار بننے والی بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہاءہیں جنہوں نے آن لائن سٹور ایمزون سے 18 ہزار روپے مالیت کا ایک جدید ترین موبائل ہیڈ فون خریدا لیکن جب ڈلیوری ہوئی اور انہوں نے ڈبہ کھول کر دیکھا تو لوہے کا ایک وزنی ٹکڑا دیکھ کر ہکا بکا رہ گئیں۔

سوناکشی نے  ٹوئٹر پر تصویر ڈال دی اور لکھا ”ایمزون دیکھو مجھے آرڈر کئے گئے ہیڈ فون کی بجائے کیا ملا ہے! ڈبہ مناسب طریقے سے بند تھا اور بالکل نیا اور صحیح لگ رہا تھا۔۔۔ لیکن صرف باہر سے۔ اور ہاں! آپ لوگوں کی کسٹمر سروس تو مسئلہ حل ہی نہیں کرنا چاہتی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ اور بھی بدتر ہو گیا ہے۔“

اداکارہ اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے پر تڑپ اٹھیں اور انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ غلط چیز ملنے پر وہ ذہنی طورپر پریشان ہیں۔ انہوں نے لکھا ”کیا کوئی بالکل نیا اور چمکدار لوہے کا ٹکڑا 18 ہزار روپے میں خریدنا چاہے گا! گھبرائیں مت، یہ میں بیچ رہی ہوں، ایمزون نہیں، اس لئے آپ کو بالکل وہی چیز ملے گی

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے