کرکٹ کے ہر میچ میں کارکردگی دکھانا ناممکن ہے

کرکٹ کے ہر میچ میں کارکردگی دکھانا ناممکن ہے

لاہور :  قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا کہ تنقید کے باوجود میری ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی ہے

کرکٹ کے ہر میچ میں کارکردگی دکھانا ناممکن ہے لیکن میرے معاملہ کچھ اور ہے کیونکہ مجھ سے ہر میچ میں ہی بہترین کارکردگی کی توقع کی جاتی ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں اوسط 63 ہے اور میں اس فارمیٹ میں تیز ترین 1000 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے سے صرف 200 رنز کی دوری پر ہوں۔

امام الحق نے تسلیم کیا ہے کہ انضمام الحق کے چیف سلیکٹر ہونے کے باعث ان پر خاصا دباﺅ ہے

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ میرے چچا انضمام الحق کے چیف سلیکٹر ہونے کے باعث مجھ پر جو ٹیگ لگا ہے اسے ہٹانا بہت مشکل ہے اور اگر میں ایمانداری سے بات کروں تو یہ سلیکشن کمیٹی ختم ہونے پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہو گی۔ امام الحق نے کہا کہ انضمام الحق مجھے منتخب کرنے کافیصلہ نہیں کرتے بلکہ وہ اس کا اختیار ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور بیٹنگ کوچ کو دیدیتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے