اسکولوں کے, خلاف فیسوں میں, اضافے سے, متعلق, کارروائی

اسکولوں کے خلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی

کراچی: ایف آئی اے سندھ زون نے سپریم کورٹ کے حکم پرفیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 16 اسکولوں کو سیل کردیا اور متعدد اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پراسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے، جن اسکولوں کوسیل کیا گیا ہے ان میں سٹی اسکول ، بے ویواکیڈمی، بیکن ہاوس، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹر، سولائزیشن اسکول شامل ہیں جب کہ بیکن ہاوس اورسٹی اسکول کی متعدد برانچزسیل کردی گئی ہیں۔
گزشتہ روزسپریم کورٹ نے بڑے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم دیتے ہوئے سالانہ 8 فیصد سے زیادہ اضافہ پر پابندی لگادی تھی اور21 بڑے اسکولوں کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے اورکھاتے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولزکوغیرضروری منافع نہیں کمانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے