تصاویر آویزاں کرنے پر انہیں 13 لاکھ 65 ہزار روپے 10 دن, میں جمع, کرانے, کا, حکم

تصاویر آویزاں کرنے پر 13 لاکھ 65 ہزار روپے 10 دن میں جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ صوبے کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک 13 لاکھ 65 ہزار روپے ادا کرنے کو تیار ہیں اور وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
جس پر عدالت نے پرویز خٹک کو 10 دن میں 13 لاکھ 65 ہزار روپے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
اسی کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 55 لاکھ روپے جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ 14 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم کا نوٹس لیا تھا اور پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت کے سیکریٹری اطلاعات سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو دیئے گئے اشتہارات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
4 اپریل 2018 کو سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس میں حکم دیا تھا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کسی بھی سرکاری اشتہار میں سیاسی قائدین کی تصاویر شائع نہ کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے