نئی دہلی : راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پریا پرکاش ورئیر بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
پریا پرکاش ورئیر کی فلم ”اورو اڈار لو“ کے گانے ”مانیکیا مالارایا پووری“ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں پریا پرکاش ورئیر نے ایسی ’آنکھ ماری‘ کہ نوجوانوں کے دل ہی گھائل کر ڈالے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچیں اور اب وہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بھی بن گئی ہیں۔
فہرست میں دوسرا نمبر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز نے حاصل کیا جبکہ تیسرے نمبر پر ڈانس پرفارمر سپنا چوہدری ۔ فہرست میں پانچواں نمبر سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے حاصل کیا۔