صدر مملکت عارف علوی, نے سعودی عرب, کے دورے کے, دوران عمرہ ,اداکیا

صدر مملکت عارف علوی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرہ اداکیا

مکہ مکرمہ:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی گذشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچے، جہاں انھوں نے عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعائیں کیں

صدر عارف علوی کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی پر کھولا گیا، وہ بیت اللہ کے اندر گئے اور باب توبہ کے قریب دو رکعت نفل بھی ادا کیے۔
صدر عارف علوی کے ہمراہ حرمین انتظامیہ اور سفارتخانے کے افسران بھی تھے۔
اس موقع پر صدر عارف علوی کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور انہیں فول پروف پروٹوکول بھی دیا گیا۔
اس سے قبل صدر عارف علوی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے