آج بھی, نیب کے ملزمان, کے کمروں, میں, کیمرے لگے, ہوئے ہیں

آج بھی نیب کے ملزمان کے کمروں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں

اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے طریقہ کارمیں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، آج بھی نیب کے ملزمان کے کمروں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں

نیب کے سیلوں میں کیمرے انسانی حقوق اورملزمان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں اورجب بھی موقع ملا کیمرے ہٹوائیں گے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میان ثاقب نثارکی سربراہی میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران خواجہ سعدرفیق پیش ہوئے اورکہا کہ رات کو نوٹس ملا ہے، میرے وکیل کامران مرتضیٰ کوئٹہ میں ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کے وکیل کامران مرتضیٰ کب تک آئیں گے جس پرخواجہ سعدرفیق نے کہا کہ میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آ پ کو اس کیس میں جلدی تو نہیں ہے جس پرسعد رفیق نے کہا کہ مجھے کیس کے حوالے سے جلدی نہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے