اسلام آباد: گزشتہ روز پی ایف ایف کے انتخابات سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئے، ریٹرننگ آفیسر الیکشن عامرسلیم رانا کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سید اشفاق حسین شاہ 17 ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے
انوار الحق قریشی کو 3 ووٹ ملے، نائب صدور کی تین نشستوں پر ملک محمد عامر ڈوگر 20 ووٹ جبکہ سردار نوید حیدر خان اور ظاہر علی شاہ 18 ، 18 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، محمد جان مری نے 4 ووٹ حاصل کیے۔