بلوچستان, کے لاکھوں, لوگوں کا مستقبل, ہماری, پالیسیوں ,سے جڑا ہے

بلوچستان کے لاکھوں لوگوں کا مستقبل ہماری پالیسیوں سے جڑا ہے

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ترقیاتی اسکیمیں گزشتہ حکومت کی جانب سے تیار کی گئی تھیں

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کے لاکھوں لوگوں کا مستقبل ہماری پالیسیوں سے جڑا ہوا ہے اور گزشتہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خاتمے میں اخلاص کی کمی نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا اور صوبے کی ترقی کو روک دیا
جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ’صوبے میں کرپشن کے لیے مزید کوئی جگہ موجود نہیں، ہمارا مذہب ہمیں خود احتسابی اور بدعنوانی کے لیے ‘زیرو رواداری’ کی تعلیم دیتا ہے اور کرپشن کے خلاف ہمارے مذہب کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے ہم بدعنوانی کے دلدل میں دھنستے رہیں گے، جو ملک اور صوبے میں تمام برائیوں کی بنیادی جڑ ہے‘۔
بلوچستان کی حکومت کو درپیش مالی مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا پینشنر بل 21 ارب روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ صوبے کی کل آمدنی 15 ارب روپے ہے۔
صوبے کو مالی مسائل سے باہر نکالنے کے لیے بلوچستان حکومت کو 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
ملک میں موجود وسائل کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا، ساتھ ہی انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ مادنیات، تیل، گیس اور دیگر قدرتی وسائل ہونے کے باوجود ملک کے رہنماؤں کو دوسرے ممالک کا دورہ کرنے پر مجبور کیا اور یہ پورے ملک کے لیے بہت شرمناک صورت تھی۔
نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد عابد جاوید نے صوبائی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ بیورو قانون سازوں کے ترقیاتی فنڈز روکنے کے لیے خطوط بھیجنے کا عمل نہیں دوہرائے گا، ساتھ ہی انہوں نے کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی حکومتی دولت کی واپسی کے لیے کوششیں کرنے اور اس رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

کوئٹہ: اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے