فیس بک, کے, ہیڈکوارٹرز, کو, بم کی, اطلاع

فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کو بم کی اطلاع

لاس اینجلس: مینلو پارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سین ماٹیو بم یونٹ نے مینلو پارک میں فیس بک کے کیمپس میں بم کی اطلاع پر فوری ردعمل دیا، تاہم کوئی مشتبہ پیکیج یا ڈیوائس نہیں ملی

پولیس نے کیمپس کی کچھ عمارتوں کو خالی کرایا جبکہ اس دوران تمام اسٹاف محفوظ رہا اور بعد ازاں انہیں دوبارہ عمارت میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ایک بیان میں کہا کہ ’ہم فیس بک میں تمام افراد کی حفاظت اور سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہیں اور ہم خوش ہیں کہ سب محفوظ ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم مقامی انتظامی کے ساتھ اس دھمکی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔
مینلو پارک پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ابتدائی معلومات کے ذرائع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اصل میں بم کی اطلاع نیو یارک شہر میں پولیس کو کی گئی اور فون لائن کے ذریعے نقد انعام کے بدلے خفیہ معلومات کی پیش کش کی گئی، جس کے بعد اس معاملے کو مینلو پارک پولیس کو بھیج دیا گیا۔
مینلو پارک پولیس کے خاتون ترجمان نیکولی ایکر کا کہنا تھا کہ کیمپس میں تین منزلہ عمارت کو خالی کرایا گیا، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ہیڈکوارٹرز کی عمارت میں موجود نہیں تھیں لیکن فیس بک کے ترجمان نے بذریعہ ای میل کہا کہ ’کچھ‘ عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔
جس عمارت سے لوگوں کو باہر نکالا گیا اس میں فیس بک کی کمپنی انسٹاگرام کے ملازمین بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’سین ماٹیو کاؤنٹی بم یونٹ نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی کی اور اس دوران کوئی مشتبہ پیکیج یا ڈیوائسز نہیں ملیں‘

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے