فرانس, کرسمس مارکیٹ, کے قریب, فائرنگ
Image processed by CodeCarvings Piczard ### FREE Community Edition ### on 2018-12-11 20:25:58Z | http://piczard.com | http://codecarvings.com

فرانس کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ

اسٹراس برگ: فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کا واقع پیش آیا نامعلوم مسلح شخص نے مارکیٹ کے قریب اندھا دھند فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی وزیرداخلہ کرسٹوفر کیسٹینر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لینے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں حملہ آور زخمی ہونے کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
فرانسیسی وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ اس قسم کے مزید واقعات سے بچنے کے لیے تمام کرسمس مارکیٹ میں سیکیورٹی سخت کردی جائے گی۔
حملہ آور کی شناخت 29 سالہ چیرف کے نام سے ہوئی ہے جو اسٹراس برگ کا ہی رہائشی ہے، اور حملہ آور کا مجرمانہ ریکارڈ بھی پایہ گیا ہے، حملے کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہوسکا البتہ کاؤنٹرٹیررازم سیل کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے