سعودی, صحافی جمال خاشقجی, کو سال 2018 کی, اہم ترین شخصیت, قرار

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سال 2018 کی اہم ترین شخصیت قرار

نیویارک: ٹائم میگزین نے استنبول میں 2 اکتوبر کو قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سال 2018 کی اہم ترین شخصیت قرار دے دیا ہے

ٹائم میگزین میں جاری کردہ فہرست میں جمال خاشقجی کے ساتھ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور برطانوی شہزادی میگھن مرکل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سخت ناقد تھے اور اپنے کالمز میں ان پر یمن جنگ کے حوالے سے سخت تنقید کرتے تھے، خاشقجی کو سعودی ولی عہد کے کہنے پر بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی خاشقجی استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے اس موقع پر ان کی منگیتر باہر موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے