دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، محمد عباس اور یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے۔
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بولرز رینکنگ میں محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا
بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، اظہر علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آل راؤنڈر میں یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں۔