کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کراچی میں 6منزلہ سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
فریقین کے دلائل سننے کے بعدسپریم کورٹ نے کراچی میں 6منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا اور شہر میں قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق تعمیر کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے6 ماہ پہلے 6 سے زائد منزل والی عمارتوں پرپابندی لگائی تھی، جس کے بعد 6 منزل سے زائد عمارت پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔