خواجہ, سعد رفیق اور, خواجہ سلمان رفیق، ضمانت, مسترد

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق، ضمانت مسترد

لاہور :مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کو ان کی گرفتاری سے روکنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، اس سلسلے میں وہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے

عدالت کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کیے جانے پر نیب نے احاطہ عدالت سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو حراست میں لے لیا۔
خواجہ برداران نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں قبل ازگرفتاری ضمانت میں متعدد مرتبہ توسیع حاصل کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خواجہ برادران کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کے خلاف دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے، نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب قانون کے مطابق خواجہ برادران کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، خواجہ برادران کا پیراگون سے بالکل تعلق ہے.
انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ نے قیصر امین بٹ سے مل کر پیراگون ہاؤسنگ سٹی میں پارٹنر شپ کی، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے خواجہ برادران کو بھی پیسے آتے رہے، خواجہ برادران نے مانا ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کمیشن کے طور پر لیے۔
نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے بہنوئی بھی اس معاملے میں پارٹنر ہیں، اگر کوئی رقم چوری اور ڈکیتی سے حاصل کی جائے اور ٹیکس ریٹرن میں اسکا ذکر کر دیا جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ رقم درست ہے۔
شاہد بٹ نے نیب کو بیان دیا کہ خواجہ سعد رفیق ہر اجلاس میں آتے تھے اور الاٹمنٹ لیٹر لوگوں کو جاری کرتے تھے، خواجہ برداران کے خلاف تب انکوائری شروع ہوئی جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔
نیب کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین نیب جج رہ چکے ہیں ان کی کسی کے ساتھ نہ دشمنی ہے نہ دوستی، وہ قانون کے مطابق کام کرتے ہیں اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی ضمانت خارج ہونی چاہیے۔
اس موقع پر خواجہ برادران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایگزیکٹو بلڈرز کے کل منافع سے صرف 6 فیصد خواجہ برادران نے لیا، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے جو کمایا، وہ ٹیکس ریٹرنز میں ڈکلیر کردیا۔
نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی گھر کا نمبر 3، 3 افراد کو الاٹ کیا گیا۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے بات کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ میں قرآن پاک پر حلف دیتا ہوں کہ ایک گھر ایک ہی بندے کو الاٹ کیا گیا ہے۔
عدالت نے خواجہ برادران کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد عدالت میں موجود نیب کے نمائندوں نے خواجہ برادران کو حراست می‍ں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا‘ جٹ کے ٹریلر, نے یوں تو ریلیز, ہوتے ہی دھوم, مچادی تھی

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا‘ جٹ کے ٹریلر نے یوں تو ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی

لاہور: ہائی کورٹ نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو فلم میں ’مولا جٹ‘ نام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے