کوسٹل ہائی وے پر ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم

یسکیو اداروں نے فوری طور پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے 15 سے زائد مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے مسافروں کے ورثاء کو اطلاع دے دی گئی ہے،ورثاء کے اسپتال پہنچنے کے بعد میتیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی مسافرابھی بیان قلم بند کرانے کے قابل نہیں ہیں، طبی امداد ملنے کے بعد مسافروں کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے اس کے بعد ہی حادثے کی وجہ کا تعین کیا جاسکتا ہے اس سے قبل کچھ کہنا نا ممکن ہے۔

تا ہم خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی بے احتیاطی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا

رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے رانا مشہود کو رواں ماہ 22 اگست کو گیارہ بجے طلب کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے