اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ اگر, حکومت, ان ناموں کو سامنے لانے میں ناکام ہوتی, ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں, کہ حکومت معافی, مانگے اور معاون, خصوصی کو, برطرف کرے

نام ظاہر کرے جن کے بیرون ملک 40 کروڑ پاؤنڈز کی ’ناجائز‘ دولت کو ضبط کیا گیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ اگر حکومت ان ناموں کو سامنے لانے میں ناکام ہوتی ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت معافی مانگے اور معاون خصوصی کو برطرف کرے

کچھ دنوں قبل بیرسٹر شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں کچھ سیاستدانوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹ منجمد کیے گئے۔
انہوں نے ان سیاست دانوں کے نام یا جن ممالک میں اکاؤنٹس موجود تھے ان کی فہرست اور بینکس کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔
اس حوالے سے پی پی پی لیڈر فرحت اللہ بابر نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرون ملک بینک اکاؤنٹس میں سیاستدانوں کے 40 کروڑ پاؤنڈ قبضے میں لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان تمام سیاستدانوں کے نام عوام کے سامنے لانے چاہئیں اور رقم، بینکس اور اس میں ملوث ممالک کی تفصیلات فراہم کرنی چاہیے اور اگر حکومت ایسا کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور معاون خصوصی کو برطرف کرنا چاہیے۔
فرحت اللہ بابر نے وزیر اعظم عمران خان کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ حکومت نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 26 ممالک سے معاہدے کرلیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدے تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بلکہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے 2016 میں کیے تھے۔
پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ’عمران خان غلط دعوے کرکے کریڈٹ لے رہے ہیں اور اپنے مخالفین کو بدنام کر رہے ہیں، ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے، جس پر انہیں معافی مانگنی چاہیے‘۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم عمران خان، مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان, نے ہولی, کے رنگ بھرے, تہوار پر, ہندو برداری, کومبارک, باد

وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے رنگ بھرے تہوار پر ہندو برداری کومبارک باد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے رنگ بھرے تہوار پر ہندو برداری مبارک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے