اسلام آباد:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شاہ لطیف ٹاؤن کے مکینوں کی درخواست پر سماعت کی
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ٹپی کون ہے؟ جو بھی ہے کل انہیں پیش کریں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹپی کو گرفتار کرکے نہیں لائیں بلکہ انہیں بتائیں کہ عدالت نے طلب کیا ہے۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہاں آئی جی سندھ موجود ہیں؟
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اے آئی جی لیگل موجود ہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ اویس مظفر ٹپی کو کل عدالت میں پیش کریں۔