بھارت کا جنگی جنون جوہری میزائل اگنی فائیو کا تجربہ

نئی دہلی : بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا، اسلحے کی دوڑ میں سبقت لے جانے کے جنگی جنون نے بھارت کو اندھا کردیا

بھارت نے جوہری صلاحیت سے آراستہ اگنی فائیو میزائل کا تجربہ کیا، زمین سے زمین پر مارکرنے والا یہ جوہری میزائل  پانچ ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اگنی فائیو میزائل 70 میٹر لمبا اور 2 میٹر چوڑا ہے ۔یہ میزائل ایک اعشاریہ 5 ٹن نیوکلیئر وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اگنی فائیو میزائل بھارتی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ اینڈ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیلپمنٹ آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے اور اس کو مزید وارہیڈ اور بہتر انجن سے آراستہ کیا گیا ہے ، کہا جارہا ہے کہ اس میں نیوی گیشن اینڈ گائیڈنس کا جدید نظام بھی موجود ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

باپ اور ننھی بیٹی کی محبت ماں سے برداشت نہیں ہوئی، بیٹی کو قتل کردیا

باپ اور ننھی بیٹی کی محبت ماں سے برداشت نہیں ہوئی، بیٹی کو قتل کردیا

کیو: یوکرین میں 21 سالہ ماں تین ہفتے کی بیٹی اور شوہر کی محبت برداشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے