31 دسمبر کو

بالی ووڈ شادی سیزن : راکھی ساونت 31 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں

ممبئی :بالی ووڈ میں ان دنوں شادی سیزن منایاجارہا ہے

پہلے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھے، پھر پریانکا چوپڑا پیا دیس سدھاریں اور اب کپل شرما اور راکھی ساونت کی باری ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت 31 دسمبر کو سوشل میڈیا اسٹار دیپک کلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں راکھی ساونت لاس اینجلس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنی شادی میں شاہ رخ خان اورکرن جوہر سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز کو مدعو کیاہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی میں پاکستان سے بھی مہمان بلائے ہیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے